وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
Web Desk
16 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ارکانِ صوبائی اسمبلی نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ضلع اٹک کی عوامی ضروریات، جاری ترقیاتی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ارکانِ اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی اور اٹک میں الیکٹروبس سروس کے کامیاب آغاز پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ارکانِ اسمبلی نے بتایا کہ ‘پی او ایف سنجوال تا حضرو’ اور ‘گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈھوک فتح تا اٹک خورد’ روٹس پر الیکٹروبس سروس کامیابی سے روان دواں ہے، جس پر عوام بالخصوص خواتین، طلبہ اور بزرگ شہریوں کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مفت سفری سہولت اور ‘مثالی گاؤں پراجیکٹ’ کے تحت دیہی علاقوں کی اپ گریڈیشن کو انقلابی اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا ترقیاتی ماڈل دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا:
-
پینے کے صاف پانی کا نیا منصوبہ: ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کی تاریخی کامیابی کے بعد اب پورے پنجاب کے تمام شہروں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا جامع منصوبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کر لیا گیا ہے۔
-
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: صوبے بھر میں سیوریج سسٹم، نکاسیِ آب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
-
کارکردگی کی روایت: مسلم لیگ (ن) کا ماضی بھی موٹرویز اور ایٹمی قوت جیسے تاریخی کارناموں سے عبارت ہے، اور موجودہ حکومت بھی اسی عزم کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026
پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ
9 October 2026
دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
9 October 2026
وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
9 October 2026
فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید
9 October 2026