LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید

14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے

Web Desk

16 August 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست جیسے تاریخی اور قومی دن پر احتجاج کرنے والے ملک کے نظریے اور قومی تشخص کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی والے نہ دو قومی نظریے کو مانتے ہیں اور نہ ہی شہدا کو شہید تسلیم کرتے ہیں، تو آخر ان لوگوں کا اصلی ایجنڈا کیا ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جناح ہاؤس کو تباہ کرنے اور ریڈیو پاکستان کو آگ لگانے والے اپنے لیڈر کو قائد اعظم سے بڑا مانتے ہیں، جبکہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم کے سامنے تمام حقائق رکھے۔

اختیار ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور صوبائی صورتحال پر سخت تنقید کی:

  • بدعنوان حکمرانی: کے پی کے میں تعلیمی ادارے زوال پذیر ہیں جبکہ جنگلات کاٹنے والے، چوری کے موبائل و موٹر سائیکلیں بیچنے والے اور منشیات (آئس) کے کاروبار سے وابستہ افراد کو وزیر بنایا گیا ہے۔

  • مالی فوائد: جن لوگوں کے پاس پہلے کچھ نہیں تھا، وہ آج پشاور اور سوات میں بڑے ہوٹلوں کے مالک بن چکے ہیں اور ذاتی مفادات کے لیے ملک کا تعلیمی و معاشی نظام تباہ کر رہے ہیں۔

  • معاشی و سفارتی تقابل: مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ آج پاکستان کی سفارت کاری عالمی سطح پر ملکی مفادات کا مؤثر دفاع کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد پی ٹی آئی اپنے ہی کارکنوں سے لاشعوری کا اظہار کرتی ہے، اور قوم 14 اگست جیسے دن پر احتجاج کرنے والوں سے ان کے ملک دشمن ایجنڈے کا جواب مانگتی ہے۔