اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا خاص ورژن متعارف کرا دیا
Web Desk
20 April 2026
اوپن اے آئی (OpenAI) نے اپنی ٹیکنالوجی کو ایک نئے اور حساس مرحلے میں داخل کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کا ایک طاقتور ورژن GPT-5.4-Cyber متعارف کروا دیا ہے، جسے خاص طور پر سائبر سکیورٹی اور ہیکنگ کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ماڈل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے روایتی حفاظتی پابندیوں سے آزاد رکھا گیا ہے تاکہ یہ سسٹم میں موجود ان پیچیدہ کمزوریوں کو بھی تلاش کر سکے جنہیں عام اے آئی ماڈلز سیکیورٹی فلٹرز کی وجہ سے نظر انداز کر دیتے ہیں۔
کمپنی کا موقف ہے کہ اس ریلیز کا مقصد سائبر سکیورٹی ماہرین (White Hat Hackers) کو ایک ایسا ہتھیار فراہم کرنا ہے جس کی مدد سے وہ مستقبل کے حملوں کی پہلے سے نشاندہی کر کے بہتر دفاعی حصار تیار کر سکیں۔ تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے ماڈلز انٹرنیٹ سکیورٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتے ہیں کیونکہ یہ پہلے سے نامعلوم (Zero-day) کمزوریوں کو تلاش کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026