LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

اوپن اے آئی اور ایلون مسک کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا

Web Desk

30 August 2026

واشنگٹن: مصنوعی ذہانت (AI) کی عالمی صنعت میں جاری شدید مسابقت اور تنازعات کے دوران اوپن اے آئی (OpenAI) نے اعلان کیا ہے کہ وہ معروف کوڈنگ پلیٹ فارم ’کرسر‘ (Cursor) کو اپنے جدید اے آئی ماڈلز کی مزید فراہمی معطل کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کوڈنگ ٹول ‘کرسر’ تیار کرنے والی کمپنی ایلون مسک کی خلائی ادارے ’اسپیس ایکس‘ (SpaceX) کی ملکیت ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین (Sam Altman) اور ایلون مسک کے درمیان برسوں سے جاری تنازع کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اوپن اے آئی نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا کہ اسے ایلون مسک کی زیرِ انتظام کمپنیوں کے ساتھ سابقہ تجربات کی روشنی میں یہ اعتماد حاصل نہیں کہ اس کے ماڈلز کے استعمال کے معاہدوں اور سروس کی شرائط کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

سیم آلٹمین اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات نے رواں سال اس وقت سنگین صورتحال اختیار کر لی تھی جب مسک کی جانب سے اوپن اے آئی کے خلاف 150 ارب ڈالر کا سنسنی خیز مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ’کرسر‘ کی اے آئی ماڈلز تک رسائی بلاک کرنے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دونوں ارب پتی شخصیات کا تنازع اب صرف قانونی محاذ تک محدود نہیں رہا بلکہ ٹیکنالوجی تک رسائی اور تجارتی جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔