اوپن اے آئی نے مالی ریکارڈ توڑ دیا، آمدنی تین گنا بڑھ گئی
Web Desk
20 January 2026
مصنوعی ذہانت کے معروف پلیٹ فارم اوپن اے آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2025 میں اس کی سالانہ آمدنی کی رفتار 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو گزشتہ سال 6 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر سارہ فرائیئر نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ آمدنی میں یہ غیر معمولی اضافہ کمپنی کی کمپیوٹنگ صلاحیت میں تیز رفتار توسیع کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
ان کے مطابق اوپن اے آئی کی کمپیوٹنگ پاور 2024 میں 0.6 گیگا واٹ سے بڑھ کر 2025 میں 1.9 گیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مائیکروسافٹ کی معاونت سے چلنے والی اس کمپنی کے روزانہ اور ہفتہ وار متحرک صارفین کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
اوپن اے آئی نے مزید بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی میں کچھ امریکی صارفین کے لیے اشتہارات دکھانے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی سے جڑے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنا ہے۔
دوسری جانب، کمپنی کے پالیسی چیف کرس لیہین نے کہا ہے کہ اوپن اے آئی کا پہلا ڈیوائس 2026 کے دوسرے نصف میں متعارف کرانے کا منصوبہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔
سارہ فرائیئر کے مطابق اوپن اے آئی کا پلیٹ فارم متن، تصاویر، آواز، کوڈ اور اے پی آئیز کو یکجا کرتا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں کمپنی کی توجہ اے آئی ایجنٹس اور ورک فلو آٹومیشن پر مرکوز رہے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2026 میں صحت، سائنس اور کاروباری شعبوں میں اے آئی کے عملی استعمال کو ترجیح دی جائے گی۔ کمپنی بیلنس شیٹ کو ہلکا رکھنے کے لیے شراکت داریوں اور لچکدار معاہدوں پر انحصار کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026