اوپن اے آئی کی جانب سے اسمارٹ فون تیار کیے جانے کا امکان
Web Desk
28 April 2026
آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی دنیا کی معروف کمپنی اوپن اے آئی (OpenAI) کی جانب سے ہارڈ ویئر کے کاروبار میں قدم رکھنے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، کمپنی میڈیا ٹیک، کوالکوم اور لکس شیئر جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا اسمارٹ فون تیار کر رہی ہے جو موبائل فون کے روایتی تصور کو بدل دے گا۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف ایپس کے بجائے ‘اے آئی ایجنٹس’ (AI Agents) استعمال کیے جائیں گے، جس سے صارفین کو متعدد ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کی منصوبہ بندی 2027 کی پہلی سہ ماہی تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ اس کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن 2028 میں متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی 2026 کے آخر تک اے آئی ایئر بڈز بھی متعارف کرا سکتی ہے، تاہم اوپن اے آئی نے ابھی تک ان خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026