LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی

خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت، یومیہ ایک کروڑ 72 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی

Web Desk

26 March 2026

کراچی: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے نئے اور وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے باقاعدہ خط کے مطابق، یہ دریافت ‘سمبڑ فارمیشن’ کے سہیتو-1 (Sahetu-1) نامی کنویں سے ہوئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اس کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا اور اسے 3870 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ آزمائشی مراحل کے دوران اس کنویں سے یومیہ 1 کروڑ 72 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے، جبکہ گیس کا فلو 3390 پی ایس آئی (PSI) پریشر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل اس منصوبے کا مرکزی آپریٹر ہے جس کے پاس 95 فیصد ملکیت ہے، جبکہ بقیہ 5 فیصد شراکت داری ‘گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ’ کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدی بل میں بھی کمی واقع ہوگی۔