نیویارک پرائمری الیکشن میں بڑا اپ سیٹ: ڈیموکریٹک سوشلسٹ دھڑے کا کلین سوئیپ
Web Desk
25 June 2026
نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کے پرائمری انتخابات میں ایک بڑا سیاسی الٹ پھیر دیکھنے میں آیا ہے، جہاں نیویارک کے ڈیموکریٹک سوشلسٹ مئیر زوہران ممدانی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کلین سوئیپ کرتے ہوئے امریکی رکنِ کانگریس ڈین گولڈمین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ نیویارک کے 10ویں کانگریسی حلقے میں دو بار کے برسرِاقتدار رکن اور اسرائیل نواز گروپوں کے حمایت یافتہ ڈین گولڈمین کو ترقی پسند حریف بریڈ لینڈر نے شکست دی، جس نے غزہ جنگ کے معاملے پر ڈیموکریٹک پارٹی کے اندرونی اختلافات کو مزید واضح کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بریڈ لینڈر (جنہیں سینیٹر برنی سینڈرز کی حمایت بھی حاصل تھی) نے مجموعی ووٹوں کے بڑے حصے کی گنتی کے بعد گولڈمین کو 34.1 فیصد کے مقابلے میں 65.7 فیصد ووٹوں کے واضح فرق سے ہرایا۔ لینڈر ماضی میں غزہ میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عائد کر چکے ہیں۔
اس انتخابی معرکے میں میئر زوہران ممدانی کی تائید یافتہ مزید دو ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدواروں نے بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جس سے امریکہ کے سب سے بڑے شہر میں پارٹی کے بائیں بازو (لیفٹ ونگ) کو زبردست تقویت ملی ہے۔ ساتویں حلقے میں اسمبلی ممبر کلیئر والڈیز نے بروکلین بورو کے صدر انتونیو رینوسو کو شکست دی، جبکہ تیرہویں حلقے میں کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی نواز مظاہروں میں سرگرم پی ایچ ڈی کی طالبہ، دارالیزا آویلا شوالیے نے ایک بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پانچ بار کے منتخب رکن اور کانگریشنل ہسپانک کاکس کے چیئرمین ایڈریانو ایسپائیلٹ کو شکست سے دوچار کیا۔ میئر زوہران ممدانی نے ان کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بائیں بازو کی بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت کا ثبوت قرار دیا ہے، تاہم واشنگٹن میں موجود روایتی ڈیموکریٹس نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی بائیں بازو کے یہ امیدوار عام ووٹرز کو متوجہ کرنے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
25 June 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو فنڈز جاری کئے جانے کی خبروں کی تردید
25 June 2026
اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی
25 June 2026
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
25 June 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران
25 June 2026
اٹلی نے ایران جنگ میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کا نیٹو چیف کا بیان مسترد کر دیا
25 June 2026
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
25 June 2026
ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
24 June 2026