LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ

این ویڈیا نے نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف کروا دیئے

Web Desk

15 December 2025

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا مصنوعی ذہانت کے نئے اوپن سورس ماڈلز کی ایک فیملی متعارف کرائی ہے، جن کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اس کے پہلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ تیز، کم لاگت اور زیادہ ذہین ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینی اے آئی لیبارٹریز کے اوپن سورس ماڈلز عالمی سطح پر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ اینویڈیا عام طور پر ان جدید چپس کے لیے جانی جاتی ہے جو اوپن اے آئی جیسی کمپنیاں اپنے کلوزڈ سورس ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرتی ہیں۔تاہم، کمپنی خود بھی مختلف شعبوں کے لیے اوپن سورس اے آئی ماڈلز فراہم کرتی ہے، جن میں فزکس سیمولیشنز اور خودکار گاڑیاں شامل ہیں۔ پالینٹیر ٹیکنالوجیز جیسی کمپنیاں اینویڈیا کے ماڈلز کو اپنی مصنوعات میں استعمال کر رہی ہیں۔این ویڈیا نے اپنے “نیموٹران” (Nemotron) بڑے لینگویج ماڈلز کی تیسری نسل متعارف کرائی ہے، جو تحریر، کوڈنگ اور دیگر پیچیدہ کاموں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ ان میں سب سے چھوٹا ماڈل Nemotron 3 Nano پیر کے روز جاری کر دیا گیا، جبکہ اس کے دو بڑے ورژنز 2026 کے پہلے نصف میں متعارف کرائے جائیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ Nemotron 3 Nano اپنے پچھلے ورژن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہے، یعنی اسے چلانے کی لاگت کم آئے گی، اور یہ طویل اور کئی مراحل پر مشتمل کام بہتر انداز میں انجام دے سکے گا۔