LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی ایران جنگ: امریکی میزائل دفاعی ذخائر 2030 تک کمی برقرار رہنے کا خدشہ

اداکارہ نُصرت بھروچا کا سرجری کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا

Web Desk

16 October 2026

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں حادثے کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نُصرت بھروچا (Nushrratt Bharuccha) نے ممبئی میں کامیاب سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی بار اپنی خیریت سے متعلق ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کھڑکی کے قریب رکھی ایک خالی وہیل چیئر اور باہر غروبِ آفتاب کا منظر دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں نُصرت نے لکھا کہ وہ ہمیشہ غروبِ آفتاب کے خوبصورت مناظر کے پیچھے بھاگتی رہی ہیں لیکن اچانک ان کی زندگی کا منظر ہی بدل گیا، تاہم انہوں نے حوصلہ اور امید ظاہر کرتے ہوئے بالی ووڈ کا مشہور ڈائیلاگ تحریر کیا: “مگر پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔”

یاد رہے کہ نُصرت بھروچا کو اکتوبر 2026ء کے آغاز میں بالی میں چھٹیاں گزارنے اور کام کے سلسلے میں قیام کے دوران حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی تھی۔ انڈونیشیا میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بھارت لایا گیا جہاں ممبئی کے اسپتال میں ان کی جراحی (Spine Surgery) کی گئی۔ اداکارہ ‘پیار کا پنچ نامہ’، ‘سونو کے ٹیٹو کی سویٹی’ اور ‘چھوری’ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔