LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر

Web Desk

2 October 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے بالی میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اداکارہ کو بالی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شدید طبی نگرانی میں رہیں۔ ڈاکٹروں کے معائنے اور ابتدائی جانچ کے بعد انہیں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے لیے فوری طور پر ممبئی شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بالی سے ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی سرجری کی جائے گی اور مزید علاج کا عمل شروع ہوگا۔ نصرت بھروچا کی ٹیم نے میڈیا اور مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ مکمل صحت یابی کے لیے اداکارہ کو طویل آرام کی ضرورت ہوگی، جس کے باعث ان کی آنے والی فلموں کے شوٹنگ شیڈولز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ٹیم نے مداحوں سے اداکارہ کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہوئے تمام نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔