LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

ملکہ ترنم کا گیت 53 سال بعد بھارتی جین زی کے دلوں کی دھڑکن بن گیا

Web Desk

17 January 2026

پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کا 53 برس قبل گایا ہوا پنجابی نغمہ “سانوں نہر والے پل تے بلا کے” بھارتی نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گیا ہے۔ یہ گانا پہلی بار 14 ستمبر 1973 کو پاکستانی فلم “دکھ سجناں دے” میں شامل کیا گیا تھا۔

انڈین ٹی وی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، آج کل نوجوان اس گانے کو انسٹاگرام اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیادہ سنتے ہیں۔ صرف 43 سیکنڈ کے ایک کلپ پر ایک لاکھ سے زیادہ ریلز بن چکی ہیں۔

گانے کے بول “سانوں نہر والے پل تے بلا کے، تے خورے ماہی کتھے رہ گیا” آج کے ڈیٹنگ کلچر، لو بومبنگ اور گھوسٹنگ جیسے مسائل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نوجوان اس گانے میں موجود انتظار، بے بسی اور خاموش جذبے کو اپنی جدید زندگی کے تجربات سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔