اب اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہوں: عینا آصف
Web Desk
9 January 2026
شوبز انڈسٹری کی معروف نوجوان اداکارہ عینا آصف نے اپنی عمر اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہیں۔ ڈرامہ سیریل مائی رے میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی عینا آصف نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اب جب ان کی عمر 17 سال ہو چکی ہے تو وہ خود کو اپنی عمر کے مطابق محسوس کرتی ہیں، تاہم ماضی میں انہیں لگتا تھا کہ وہ اپنی عمر سے بڑی دکھائی دیتی ہیں۔
عینا آصف کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب وہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ بیٹھتی تھیں تو انہیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ اپنی عمر کی نہیں لگتیں۔ اگرچہ وہ 2011 سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، لیکن اس کے باوجود کئی لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے، جو ان کے لیے مایوس کن بات رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کی بھرپور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے کیریئر اور ذاتی زندگی کے ہر مرحلے پر ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پوسٹ میں ان کا موازنہ ایک کارٹون کردار سے کیا گیا، جو ابتدا میں مثبت لگا، مگر بعد میں احساس ہوا کہ یہ تضحیک تھی اور زیادہ تر تبصرے مذاق اڑانے پر مبنی تھے۔
عینا آصف کا کہنا تھا کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کم عمر ہیں اور بغیر سوچے سمجھے منفی تبصرے شروع کر دیتے ہیں، جو ذہنی طور پر تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026