معروف اداکارہ کا 12 سال کی عمر میں شادی کرنے کا اعتراف
Web Desk
28 January 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے اپنی کم عمری میں شادی اور ماں بننے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ پی ٹی وی کی معروف اداکارہ، جنہیں پشتون کرداروں میں اداکاری کے حوالے سے خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے، نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوئی اور 14 سال کی عمر میں وہ ماں بن گئی تھیں۔
نوشابہ بی بی کا تعلق سوات سے ہے اور انہوں نے پشتو ریڈیو اور پی ٹی وی میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی شائستگی، خوش گفتاری اور روایتی انداز نے انہیں خیبر پختونخوا میں خاص شہرت دی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں ملازمت یا کیریئر کے لیے وقت نہیں ملا کیونکہ شادی 12 سال کی عمر میں ہو گئی تھی، اور اسی دوران انہوں نے ٹیلی ویژن پر کام بھی شروع کر دیا۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کی تقریب کے دوران انہیں ایک لپ اسٹک دی گئی، جس کی وجہ سے وہ سب کچھ بھول گئی، اور خوشی خوشی سہیلیوں کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بچوں کو شادی کے مفہوم کا اندازہ بھی نہیں ہوتا تھا۔ اداکارہ کے مطابق ان کا شوہر ان کے اداکاری کے کیریئر میں بھرپور ساتھ دینے والا رہا، جبکہ ان کے والد سخت مزاج تھے۔ نوشابہ بی بی کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، اور ان کے شوہر اور خاندانی حمایت نے ان کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026