آسٹریلیا: انجینئرز نے نظروں سے اوجھل ہونے والا ڈرون تیار کر لیا
Web Desk
6 August 2026
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی (Northwestern University) کے انجینئرز نے انسانی بصارت کی حد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسا جدید ڈرون تیار کیا ہے جو پرواز کے دوران انسانی آنکھ کو تقریباً غائب دکھائی دیتا ہے۔ ماضی میں غیر مرئی (Invisible) ڈرون بنانے کے لیے کیموفلاج، شفاف مواد اور روشنی کو موڑنے والی ٹیکنالوجیز پر کام کیا جاتا رہا، تاہم اس نئی تحقیق میں موشن بلر (Motion Blur) کا بصری اثر استعمال کیا گیا ہے۔
’فینٹم ٹوئسٹ‘ (Phantom Twist) نامی یہ ڈرون 01 سیکنڈ میں 25 مرتبہ تک گھومتا ہے، جو انسانی آنکھ کی پروسیسنگ رفتار سے کہیں زیادہ تیز ہے، جس کے باعث یہ ایک باریک دھندلے سایے کی شکل اختیار کر کے پس منظر میں گھل مل جاتا ہے۔
یہ تحقیق 16 جولائی 2026 کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقدہ Robotics: Science and Systems 2026 کانفرنس کے ‘روبوٹ اینڈ سینسر ڈیزائن’ سیشن میں پیش کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سام سنگ نے گوگل سے پہلے 38 نئی اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی تصدیق کر دی
6 August 2026
سائنس دانوں کا ستارے کی موت کے نایاب منظر کا مشاہدہ
6 August 2026
اسپیس ایکس کا راکٹ اپنے مدار سے بھٹک گیا، آج کسی بھی وقت چاند سے ٹکرانے کے خدشہ
5 August 2026
واٹس ایپ صارفین پلیٹ فارم سے پُر اسرار طور پر غائب ہونے لگے
5 August 2026
دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی
5 August 2026
کراچی میں پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس 6 اگست کو ہوگی، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
4 August 2026
پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک
4 August 2026
شزہ فاطمہ سے اوورسیز طلبہ کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل پاکستان ویژن پر تبادلہ خیال
4 August 2026