LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

200 کروڑ روپے بھتہ خوری کیس: بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی عدالت طلب

Web Desk

31 October 2026

بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی کو 200 کروڑ روپے کے مبینہ بھتہ خوری کیس میں دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے بطور استغاثہ گواہ 2 نومبر کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا نام پولیس کی جانب سے دائر کی گئی تیسری ضمنی چارج شیٹ میں بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ روہنی جیل میں قید نوسرباز سکیش چندرشیکھر سے متعلق ہے جس نے خود کو اعلیٰ سرکاری عہدیدار ظاہر کر کے کاروباری شخصیت شیوندر موہن سنگھ کی اہلیہ آدیتی سنگھ سے کروڑوں روپے کی رقم بٹوری۔ دہلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کے مطابق نورا فتحی نے دورانِ تفتیش بتایا کہ سکیش سے ان کا رابطہ اس کی اہلیہ لینا ماریا پالوس کے ذریعے ایک تقریب کے سلسلے میں ہوا تھا، جس کے بعد اب عدالت نے ان کا بیان اور گواہی ریکارڈ کرنے کے لیے انہیں باضابطہ طلب کر لیا ہے۔