نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑدی
Web Desk
19 March 2026
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے اپنی آنے والی فلم ’ڈی: دی ڈیول‘ کے متنازع گانے ’سرکے چُنر تیری سرکے‘ پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا اور اس کی تشہیر کے لیے ان کی اور سنجے دت کی اے آئی (AI) سے تیار کردہ تصاویر بھی غیر قانونی طور پر استعمال کی گئیں۔
نورا فتحی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کی کہ انہوں نے یہ گانا تین سال قبل کناڈا زبان میں ریکارڈ کروایا تھا، جس کا مفہوم اس وقت نامناسب نہیں تھا۔ تاہم، فلم سازوں نے ان سے مشورہ کیے بغیر اس کا ہندی ورژن تیار کیا جس کے بول فحش اور غیر اخلاقی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق، انہوں نے لانچ کے موقع پر ہدایت کار کو خبردار کیا تھا کہ اس پر سخت عوامی ردعمل آئے گا، مگر ان کی بات کو نظر انداز کر دیا گیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اسی تنازع کی وجہ سے انہوں نے خود کو اس پروجیکٹ سے الگ کر لیا ہے اور وہ اس گانے کی کسی صورت حمایت نہیں کرتیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جن کے احتجاج کی وجہ سے فلم سازوں کو ویڈیو ہٹانی پڑی۔ نورا نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کلپ کو مزید شیئر نہ کریں تاکہ ایسی غیر اخلاقی چیزوں کو فروغ نہ ملے
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026