طلاق کے بعد عون چوہدری سے دوبارہ شادی، نور بخاری نے خاموشی توڑ دی
Web Desk
17 August 2026
پاکستان کی سابقہ معروف اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے فیصلے پر پہلی بار تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اسے اللہ کی خاص مرضی اور ایک معجزہ قرار دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران نور بخاری نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کے بارے میں بالکل نہیں سوچا تھا، تاہم جب انہوں نے تمام گلیمر چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کی تو شاید اللہ تعالیٰ نے ہی عون چوہدری کے دل میں یہ فیصلہ ڈال دیا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شاید دونوں کے درمیان محبت کبھی ختم ہی نہیں ہوئی تھی، اسی لیے وہ تمام تر حالات کے بعد دوبارہ ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور اس فیصلہ پر انتہائی خوش ہیں۔
نور بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار طلاق کے بعد اسی شخص سے دوبارہ شادی ہونا اور پھر خوشگوار زندگی بسر کرنا کسی معجزے سے کم نہیں، جس پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے رشتے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔ اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے عون چوہدری کو انتہائی نیک دل اور بہترین انسان قرار دیا اور بتایا کہ ان کے بچے بھی عون سے شدید محبت کرتے ہیں۔ نور کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے بعد انہوں نے عون کی صورت میں ایسا ہی ایک مخلص شوہر پایا ہے۔ واضح رہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد نور نے مزید دو شادیاں کیں لیکن وہ بھی نہ چل سکیں۔ بعد ازاں انہوں نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کر لی جو ان کی چوتھی شادی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026