تیراہ میں آپریشن نہیں ہورہا، صرف فتنوں کا صفایا کررہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع
Web Desk
30 January 2026
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا۔صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں۔
کراچی میں سیکیورٹی حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔ اوربتایاکہ وادہ تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں تمام فتنوں کا صفایا کررہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو ی عوام پہچان چکی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ڈرون ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کرچکے ہیں، جاری جنگوں کے تناظرمیں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026