LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

ندا یاسر کے عید سپیشل لُک پر سوشل میڈیا تنقید

Web Desk

24 March 2026

کراچی: پاکستان کی سینئر مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ گزشتہ 19 برسوں سے مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی ندا یاسر نے عید ٹرانسمیشن کے لیے ایک خاص روایتی انداز اپنایا، جس نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

عید کے خصوصی پروگرام میں ندا یاسر سرخ رنگ کے ریشمی لباس اور سنہرے زیورات کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ انہوں نے اپنے بالوں کو وِگ کی مدد سے ایک بڑے ‘بن’ (Bun) کی شکل دی اور ماتھے پر بھاری ٹِکا اور ہیڈ جیولری کا استعمال کیا۔ تاہم، سوشل میڈیا پر اس لُک کو ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کئی صارفین نے کمنٹس سیکشن میں وِگ کے استعمال کو ‘غیر فطری’ قرار دیا، جبکہ کچھ نے لباس اور میک اپ کو ٹی وی نشریات کے لحاظ سے ضرورت سے زیادہ نمائشی اور ‘اوور’ کہا۔ بعض صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداکارہ کو اپنی عمر اور شخصیت کے مطابق سادہ فیشن اپنانا چاہیے۔ دوسری جانب، ندا یاسر کے حامیوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی پسند کا لباس پہننے کا پورا حق ہے اور کسی کی ظاہری شخصیت پر بلاوجہ ٹرولنگ کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔