نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا، مچل سینٹنر انجری کے باعث باہر
Web Desk
17 November 2026
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر دائیں ہاتھ کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی اہم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پانچویں ایک روزہ (ون ڈے) میچ میں بیٹنگ کے دوران مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، جس کے بعد کرائے گئے تفصیلی میڈیکل اسکینز میں ان کے ہاتھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے زخمی مچل سینٹنر کے متبادل کے طور پر آل راؤنڈر ڈین فاکس کرافٹ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جو اس سے قبل رواں سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا، جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026
پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم
20 November 2026