نیوزی لینڈ نے بھارت میں ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی
Web Desk
18 January 2026
اندور: نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر پہلی بار ون ڈے سیریز جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ کیویز نے بھارت کو 2-1 سے شکست دیتے ہوئے او ڈی آئی سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔
بھارت کو اپنی سرزمین پر غیر معمولی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ویرات کوہلی کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی نہ ہو سکی۔ نیوزی لینڈ کی نسبتاً جونیئر ٹیم نے بھارت کے بڑے سورماؤں کی قلعی کھول دی، روہت شرما، شبمن گل اور کے ایل راہول جیسے کھلاڑی ناکام رہے اور سیریز کی عبرتناک شکست کو روک نہ سکے۔
ویرات کوہلی نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی 54 ویں ون ڈے سنچری اسکور کی اور 124 رنز بنائے، تاہم بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے حریفانہ کھیل کے آگے ہار سے بچ نہ سکی۔
نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارت کو 41 رنز سے ہرایا اور یوں پچھلے 37 سالوں میں پہلی بار بھارت میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔ یہ بھارت کے لیے ایک تاریخی رسوائی کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026