امام حسینؓ کی قربانی انصاف اور سچائی کی علامت ہے: ظہران ممدانی
Web Desk
26 June 2026
میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے یومِ عاشور کے مقدس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص نیویارک میں مقیم مسلم برادری کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی انصاف، حق اور سچائی کی عالمگیر علامت ہے۔
اپنے پیغام میں ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ عاشورہ کا دن دراصل یاد، لازوال قربانی اور گہرے غور و فکر کا دن ہے۔ 10 محرم الحرام کا یہ تاریخی دن ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کی سچائی، انسانی وقار اور حق کے راستے پر ہر مشکل کے باوجود ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین عالی مقام کی لازوال میراث مضبوط ایمان، بلا تفریق خدمتِ خلق اور ظلم و ناانصافی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر مبنی ہے۔میئر نیویارک نے شہر کے تنوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی کی اصل طاقت اور خوبصورتی مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے باہمی احترام میں چھپی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف مل کر کھڑے ہونا اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہی ہمیں ایک مضبوط معاشرہ بناتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے
10 September 2026
مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان
10 September 2026
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی
10 September 2026
امریکا میں مڈم ٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
10 September 2026
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں فوجی تنصیبات کی تعداد کم کرنے پر غور
9 September 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں سوشل سٹڈیز کے متنازعہ تعلیمی نصاب کی منظوری، اسلام سے متعلق نصابی تبدیلیوں پر شدید تنقید
9 September 2026