LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

اسمارٹ فون کی صفائی کا نیا انداز: ایسی مٹی جو موبائل کو نیا بنا دے

Web Desk

6 January 2026

اسمارٹ فون صارفین کی ایک عام شکایت یہ ہے کہ کچھ عرصے بعد موبائل کے اسپیکرز، ایئر پیس اور چارجنگ پورٹ میں گرد و غبار جمع ہو جاتا ہے، جس سے آواز مدھم پڑنے اور چارجنگ جیسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

اب اس مسئلے کا ایک حیران کن مگر مؤثر حل سامنے آیا ہے، جو بظاہر عام مٹی جیسا دکھائی دیتا ہے مگر درحقیقت اسمارٹ فون کی صفائی کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ایک منفرد کلیننگ پُٹّی ہے۔

یہ پُٹّی ربڑ اور نرم مٹی جیسے مواد کا امتزاج ہوتی ہے، جو ہلکی سی چپچپی اور نہایت لچکدار ہوتی ہے۔ اسی خاصیت کے باعث یہ فون کے تنگ اور حساس حصوں میں آسانی سے داخل ہو کر وہاں جمع گرد و غبار کو اپنے ساتھ چپکا لیتی ہے اور بغیر کسی نقصان کے باہر نکال دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پُٹّی خاص طور پر اسپیکرز، ایئر پیس اور چارجنگ پورٹ کی صفائی کے لیے مؤثر ہے، جبکہ ایئرفون، چارجر اور دیگر چھوٹے الیکٹرانک آلات میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ پن یا سوئی جیسی نوکیلی اشیا کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھا جا رہا ہے، جو اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

استعمال کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔ پُٹّی کا ایک چھوٹا سا حصہ نرم کر کے متاثرہ جگہ پر ہلکے دباؤ کے ساتھ لگایا جاتا ہے اور چند سیکنڈ بعد ہٹا لیا جاتا ہے۔ اس طرح گندگی پُٹّی کے ساتھ نکل آتی ہے اور فون چند ہی منٹوں میں صاف ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے نہ صرف فون کی صفائی بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کی کارکردگی اور عمر میں بھی اضافہ ممکن ہے۔