طوفان کے بعد نیو جرسی کی سڑک پر شارک کی ’آمد‘، ویڈیو نے سب کو حیران کردیا
Web Desk
4 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کے ساحلی علاقے سرف سٹی میں سمندری طوفان کے بعد سیلابی پانی سے بھری سڑک پر ایک شارک کے تیرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا ہے۔ یہ غیر معمولی منظر مقامی شہری ڈریو پروکاسینو نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، جس میں شارک کا پر پانی سے باہر دکھائی دے رہا تھا۔ ماہرین نے ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد اس شارک کی شناخت ’اسموتھ ڈاگ فش‘ کے طور پر کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ طوفان کے دوران تیز لہروں اور پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے یہ شارک ساحلی پانیوں سے نکل کر رہائشی علاقے کی سڑک پر آ گئی تھی، جو کچھ دیر تیرنے کے بعد قریبی خلیج کی سمت چلی گئی۔
متعلقہ عنوانات
بدھ مت کے سب سے بڑے فرقے نے ’’گابی‘‘ روبوٹ کو اپنے راہبوں کی صف میں شامل کر لیا
4 October 2026
امریکی شہری کو کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا ہیرا مل گیا
3 October 2026
چین میں خاتون نے چھتری کی مدد سے بلی کی جان بچا لی
1 October 2026
بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
1 October 2026
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026