LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل دور کی نئی تاریخ رقم

Web Desk

17 December 2025

شمالی علاقہ جات کے دشوار گزار پہاڑی جغرافیہ کے باوجود سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو قومی ترجیحات میں شامل کردیا۔

ایس سی او کا جدید نیٹ ورک گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔

نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے برعکس ایس سی او نے ناقابل رسائی علاقوں میں بھی نیٹ ورک پہنچادیا، دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں ہائی الٹیٹیوٹ ٹاورز نصب کرکے مواصلاتی تاریخ میں نئی مثال رقم کردی۔

ڈیجیٹل دور کے منصوبے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (NGMS) کے فیز 4 کے تحت 4G اور 5G کی فراہمی کے بعد ایس سی او کا کردار مزید مستحکم ہو گیا ہے، ایس سی او نے 4G اور بعد ازاں 5G نیٹ ورک کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار کر دی ہے۔

جدید فائبر آپٹک اور بیک ہال نیٹ ورک نے شمالی علاقوں میں ڈیٹا سپیڈ اورسروس کوالٹی کو نمایاں طور پربہتر بنایا ہے، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں واضح بہتری سے مقامی نوجوانوں کے لیے آن لائن تعلیم اور روزگار کے نئے باب کھل گئے ہیں۔

ایس سی او کی سرمایہ کاری عوامی ضرورت اور ریاستی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے، ٹیکنالوجی اپگریڈیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیرکوعالمی ڈیجیٹل نظام کے ساتھ براہ راست جوڑ دیا ہے۔

ڈیجیٹل رسائی میں اضافے سے مقامی معیشت، ای کامرس اور فری لانسنگ کے مواقع فروغ پارہے ہیں، جدید نیٹ ورک سے نوجوان اپنے دیہی اوردور افتادہ علاقوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔