کوسٹا ریکا میں ‘کافی فرآگ’ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت
Web Desk
8 August 2026
کوسٹا ریکا کے مشہور لاس سانتوس (Los Santos) خطے میں سائنس دانوں نے درختی مینڈک کی ایک نئی اور نایاب نسل دریافت کر لی ہے، جسے سائنسی زبان میں Isthmohyla nacientes اور عام طور پر ’کافی فراگ‘ (Coffee Frog) کا نام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھوٹا، سبز رنگ کا درختی مینڈک زیادہ تر رات کے وقت متحرک ہوتا ہے۔ یہ کوسٹا ریکا کے وسطی بحرالکاہل کے پہاڑی سلسلوں بالخصوص تارازو (Tarrazú)، ڈوتا (Dota) اور لیون کورٹس (León Cortés) کے اضلاع میں پایا گیا ہے۔ یہ مینڈک خاص طور پر کافی کے باغات اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے آس پاس پناہ لیتا ہے۔ رات کے وقت نر مینڈک مادہ کو متوجہ کرنے کے لیے مخصوص آوازیں نکالتے ہیں، جس دوران ان کا شفاف حلق نمایاں طور پر پھول جاتا ہے۔
اس دریافت کی سب سے اہم اور تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ نئی نسل جس خطے میں دریافت ہوئی ہے، وہ کوسٹا ریکا کی سب سے بڑی کافی پیدا کرنے والی پٹی ہے۔ ماہرینِ حیات نے خبردار کیا ہے کہ کافی کی فصلوں پر استعمال ہونے والے زرعی کیمیکلز اور کیڑے مار ادویات بارش کے پانی کے ساتھ بہہ کر ندی نالوں تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے اس مینڈک کے بچوں (Tadpoles) کی نشوونما اور اس نئی نسل کی بقا کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026