LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا 7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ

چیٹ جی پی ٹی میں ایسی نئی تبدیلی جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی

Web Desk

28 November 2025

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بظاہر چھوٹی مگر اہم تبدیلی کی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور موبائل ایپس کے اندر وائس موڈ کے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔اس نئی تبدیلی کے بعد آپ چیٹ جی پی ٹی وائس موڈ کو کسی چیٹ کے اندر بھی استعمال کرسکیں گے۔اے آئی ماڈل آپ کی چیٹ کی ٹرانسکرپٹ دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔آپ کسی بھی چیٹ میں ٹیکسٹ فیلڈ میں بنے ویو فارم آئیکون پر کلک کرکے وائس چیٹ شروع کرسکتے ہیں۔اس سے قبل وائس چیٹ الگ انٹرفیس میں کرنا ہوتی تھی مگر اب کسی بھی چیٹ کے اندر اسے کرنا ممکن ہوگا۔اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی چیٹس کے اندر ہی وائس موڈ کو استعمال کیا جاسکے گا تاکہ آپ کی گفتگو متاثر نہ ہو۔البتہ اگر آپ پرانے وائس انٹرفیس کو ترجیح دینا پسند کریں گے تو چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز کے وائس موڈ سیکشن میں Separate mode کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔ویژول اور وائس فیچرز کو اکٹھا کرنے سے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال اب زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔آپ آواز، تصویر یا ویڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی ماڈل کو ہدایت دے سکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر جیمنائی لائیو میں دیا گیا ہے۔