LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

نامناسب زاویے سے تصاویر:نیہا دھوپیا پاپارازیوں پر برس پڑیں

Web Desk

2 July 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاپارازی (فوٹوگرافروں) کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر شدید برہم ہو گئیں اور انہیں نامناسب زاویوں سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر سخت الفاظ میں تنبیہ کی ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، تقریب کے دوران جب نیہا دھوپیا نے محسوس کیا کہ کچھ فوٹوگرافرز نامناسب انداز اپنا رہے ہیں، تو وہ خود ان کے پاس گئیں اور ٹوکتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی “پیچھے سے تصاویر” لینا انتہائی غیر مناسب، غیر اخلاقی اور بے ادبانہ عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بارہا اس معاملے پر اپنا اعتراض ریکارڈ کروا چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود بعض پاپارازی اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آ رہے۔

اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ فنکار میڈیا کے ساتھ ہمیشہ احترام کا رشتہ برقرار رکھتے ہیں، اس لیے میڈیا کو بھی ان کی ذاتی حدود (Personal Space) اور وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔ نیہا دھوپیا نے واضح کیا کہ ان کا یہ احتجاج صرف ان کی اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ان تمام خواتین فنکاروں کے احترام اور رازداری کے تحفظ کے لیے ہے جنہیں روزانہ اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیہا دھوپیا کے اس دلیرانہ مؤقف کو عوامی سطح اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی نیہا کی حمایت کرتے ہوئے انہیں شاباش دی، جبکہ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاپارازیوں کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا پابند بنایا جائے اور فنکاروں کی نجی حدود کا احترام سکھایا جائے۔