وہ ایک پبلک فگر ہیں عوامی اثاثہ نہیں، نعمان اعجاز کا خلیل الرحمٰن کو جواب
Web Desk
9 February 2026
پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے اپنے خلاف سخت الفاظ کے استعمال پر نہایت مودبانہ انداز میں ردعمل دے دیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ وہ نعمان اعجاز کو ذاتی طور پر ناپسند کرتے ہیں اور ان کے بارے میں سخت الفاظ بھی استعمال کیے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر خاصی بحث دیکھنے میں آئی۔اس حوالے سے نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اور صرف خلیل الرحمٰن قمر ہی بہتر وضاحت کر سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک پبلک فگر ضرور ہیں لیکن عوامی اثاثہ نہیں، اس لیے ان کی ذاتی زندگی اور خاندان کے بارے میں نامناسب تبصرے سے گریز کیا جانا چاہیے۔نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے جمہوری معاشرے کا حسن ہے، تاہم گفتگو ہمیشہ احترام کے دائرے میں رہ کر کی جانی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
شوبز کی کمائی حلال یا حرام؟ نرگس نے اپنی کمائی کو ’پاک‘ قرار دے دیا
20 June 2026
اداکارہ زینب رضا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
20 June 2026
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026