LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پشاور کے بعد اسکولوں کے معائنے کا عمل شروع ، کئی عمارتیں خستہ حال قرار پنجاب میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ مویشی تیار، لائیوسٹاک برآمدات میں 43 فیصد اضافہ انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا

نعمان اعجاز سے نفرت، ماہرہ کو فی الحال معاف نہیں کر سکتا: خلیل الرحمان قمر

Web Desk

9 December 2025

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے نعمان اعجاز اور ماہرہ خان سے متعلق اپنے دل کے ثاثرات بیان کر دیئے۔

ایک پروگرام میں خلیل الرحمان قمر نے ایک بار پھر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں جاری تنازعات پر بات کی ہے اور کہا کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں سے میرے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، میں بس اس سے نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ نفرت کروں گا، یہ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک واضح اور شدید ناپسندیدگی ہے، جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔گفتگو کے دوران معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ احترام اور دوستی پر مبنی رہا، لیکن میں اُن الفاظ کو معاف نہیں کر سکتا جو ماہرہ نے میرے خلاف استعمال کئے تھے۔خلیل الرحمان قمر نے امید ظاہر کی کہ شاید ایک دن میں اُن الفاظ کو معاف کر سکوں، مگر فی الحال وہ میرے لئے قابلِ قبول نہیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں کے درمیان تلخی اُس وقت بڑھی جب ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی بحث پر اپنا ردعمل دیا تھا۔