سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کے تازہ حملوں کے بعد نیشنل سرٹ مزید متحرک
Web Desk
13 March 2026
سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کے حالیہ حملوں کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل سرٹ کی دستاویزات کے مطابق مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کی کل 300 ویب سائٹس کو سیکیورٹی جانچ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جن میں سے 280 ویب سائٹس (تقریباً 93.3 فیصد) کا سیکیورٹی اسکین مکمل کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ محکموں کو ان کی ویب سائٹس میں موجود خامیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹس بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
آڈٹ کے دوران مختلف سسٹمز، سرورز اور ایپلی کیشنز میں انتہائی حساس (کریٹیکل)، ہائی، میڈیم اور لو لیول کی سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا لیک اور ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو فوری اصلاحی اقدامات، سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور ویب ایپلیکیشن فائر وال (WAF) کے مؤثر نفاذ کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نیشنل سرٹ کا مقصد ان اقدامات کے ذریعے سرکاری ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانا اور مستقبل میں سائبر حملوں کے راستے بند کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026