LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ

یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات

Web Desk

4 September 2026

اسلام آباد: یومِ دفاع (6 ستمبر) کے موقع پر ممکنہ دشمن سائبر حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (nCERT) نے ملک کے تمام اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر اداروں، صوبائی و سیکٹورل سرٹس کو 5 سے 7 ستمبر تک خصوصی سائبر سکیورٹی کنٹرول روم قائم کرنے اور اعلیٰ الرٹ پر رہنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے۔

نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق اس حساس عرصے کے دوران نیشنل سکیورٹی آپریشنز سینٹر (NSOC) 24 گھنٹے قومی سائبر رابطہ مرکز کے طور پر کام کرے گا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو درپیش خطرات کی نگرانی سمیت اہم معلومات کا تبادلہ ممکن بنائے گا۔ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس، ویب سائٹس، ای میل سروسز اور ڈیجیٹل پورٹلز کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا سکیورٹی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر رپورٹ کریں۔

اس کے علاوہ سرکاری اداروں کو ویب ایپلیکیشن فائر وال (WAF)، ڈی ڈاس (DDoS) پروٹیکشن فعال کرنے، ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن (MFA) لاگو کرنے اور غیر ضروری سروسز کو بند رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ نیشنل سرٹ نے تمام اداروں کو اہم ڈیٹا کے آف لائن یا ایئر گیپڈ (Air-gapped) بیک اپ محفوظ رکھنے، ڈیزاسٹر ریکوری سائٹس کو فوری استعمال کے لیے تیار رکھنے اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے متبادل پاور اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعے کی صورت میں ڈیجیٹل خدمات کی فوری بحالی ممکن ہو سکے۔