قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس، ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ
Web Desk
15 June 2026
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اہم اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر حامد عتیق خان نے ٹیکسز کے ڈھانچے میں کی جانے والی بڑی تبدیلیوں، چھوٹ اور اہم رعایتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ اجلاس کے دوران ممبر ایف بی آر نے کمیٹی کو مطلع کیا کہ انٹرنیشنل بزنس کلاس کے فضائی سفر پر عائد ٹیکسز میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ بزنس کلاس ٹکٹوں پر بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے لوگ پاکستان کے بجائے بیرون ملک سے ٹکٹیں خرید رہے تھے، جس کے باعث ہماری اپنی قومی اور مقامی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا اور حکومت کو متوقع ٹیکس بھی حاصل نہیں ہو رہا تھا۔ممبر ایف بی آر حامد عتیق خان نے اجلاس میں دیگر شعبوں کو دی جانے والی مراعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت نے بیرون ممالک اثاثوں پر عائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کے استعمال کی مخصوص مصنوعات پر عائد “پنک ٹیکس” کو بھی 18 فیصد سے کم کر کے یکسر زیرو (0) کر دیا گیا ہے، تاکہ خواتین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ مزید برآں، ملکی تجارتی سرگرمیوں اور بحری تجارت کو فروغ دینے کے لیے شپنگ انڈسٹری پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو بھی ختم کر کے صفر کر دیا گیا ہے، جس سے کاروباری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026