آخری لمحے میں ایونٹ سے نکال دیا، نہ وضاحت دی اور نہ ہی معافی مانگی: نصیرالدین
Web Desk
6 February 2026
ممبئی: بھارتی سینما کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ممبئی یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے ایونٹ سے آخری لمحے میں بلاوجہ نکال دیا گیا، اور نہ تو انہیں کوئی وضاحت دی گئی اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔
نصیرالدین شاہ نے انڈین ایکسپریس میں کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے انتہائی توہین آمیز اور مایوس کن تھا کیونکہ وہ طلبا سے بات چیت کے لیے بہت پرجوش تھے۔
اداکار نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے سامعین کو بتایا کہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت سے انکار کیا، جبکہ حقیقت میں انہیں بغیر کسی وجہ کے نکال دیا گیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اس رویے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا: “اگر کسی افسر کا خیال ہے کہ میں اپنے ملک کے خلاف بات کرتا ہوں، تو وہ صرف ایک مثال پیش کرے۔”
نصیرالدین شاہ کو 1980 کی دہائی میں ہندی سینما کے آرٹ ہاؤس فلمز میں نمایاں کرداروں کے لیے سراہا گیا، جن میں منڈی، نشانت، آکروش، جانے بھی دو یارو، معصوم اور سپرش شامل ہیں۔
اداکار کی آئندہ فلمیں بھی جلد ریلیز ہونے والی ہیں، جن میں Assi 20 فروری کو سینما گھروں میں اور امتياز علی کی نئی فلم جون میں ریلیز ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026