ناسا کا خلائی جہاز 14 سال بعد واپسی کے قریب، ملبہ زمین پر گرے گا
Web Desk
11 March 2026
امریکی خلائی ادارے ناسا کا تقریباً 1300 پاؤنڈ (600 کلوگرام) وزنی خلائی جہاز وین ایلن پروب اے (Van Allen Probe A) تقریباً 14 سال بعد زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے والا ہے۔
امریکی سپیس فورس کے مطابق یہ خلائی جہاز آج شام 7:45 بجے (EDT) زمین کے ماحول میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
ناسا کے مطابق خلائی جہاز کا زیادہ تر حصہ زمین کے ماحول میں داخل ہوتے وقت جل کر ختم ہو جائے گا، اور ملبے سے کسی انسان کو نقصان پہنچنے کا امکان انتہائی کم ہے، جس کا تخمینہ تقریباً 1 میں 4200 بتایا گیا ہے۔
ادارے نے یہ نہیں بتایا کہ سیٹلائٹ یا اس کا ملبہ زمین کے کس مقام پر گرے گا، تاہم امکان ہے کہ زیادہ تر حصہ سمندر میں گرے گا۔ یہ مشنز خلائی موسم کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
ناسا نے 2019 میں دونوں پروبز کو غیر فعال کر دیا تھا جب ان کا ایندھن ختم ہو گیا اور وہ سورج کی روشنی حاصل کرنے کے لیے سولر پینلز مزید نہیں گھما سکتے تھے۔
وین ایلن پروب بی ابھی تک مدار میں موجود ہے اور اس کے 2030ء سے پہلے زمین کے ماحول میں داخل ہونے کی توقع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ دونوں پروبز کو 30 اگست 2012ء کو زمین کے گرد موجود ریڈی ایشن بیلٹس کے مطالعے کے لیے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026