سائنسدان خلائی مشن کے دوران بولنے کی عارضی صلاحیت سے محروم، ماہرین حیران
Web Desk
28 March 2026
واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) کو اس وقت ایک انوکھے طبی چیلنج کا سامنا ہے جب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود تجربہ کار خلا باز مائیک فنکے اچانک اور عارضی طور پر بولنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ 7 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب 4 مرتبہ خلا کا سفر کرنے والے مائیک فنکے اگلے روز کی طے شدہ سپیس واک کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
مائیک فنکے، جو اپنے حالیہ مشن کے دوران ساڑھے 5 ماہ سے خلا میں موجود ہیں، نے بتایا کہ رات کے کھانے کے بعد اچانک ان پر ایسی کیفیت طاری ہوئی جیسے بجلی کی تیز چمک ہو، اور وہ بغیر کسی درد یا گھٹن کے بولنے سے قاصر ہو گئے۔ یہ پراسرار کیفیت تقریباً 20 منٹ تک برقرار رہی، جس کے دوران ان کے ساتھی خلا بازوں نے فوری طور پر ہنگامی طبی اقدامات شروع کر دیے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دل کے دورے یا سانس کی تکلیف کا نتیجہ معلوم نہیں ہوتا کیونکہ خلا باز کو کوئی جسمانی تکلیف محسوس نہیں ہو رہی تھی۔
اس ہنگامی صورتحال کے باعث مائیک فنکے کی زندگی کی دسویں اور ان کی ساتھی خلا باز کی پہلی سپیس واک فوری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ ماہرین اس معمے کو خلا میں طویل عرصے تک رہنے اور “بے وزنی” (Microgravity) کے انسانی دماغ پر اثرات سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیک فنکے مجموعی طور پر 549 دن خلا میں گزار چکے ہیں، اور ناسا کی میڈیکل ٹیم اب اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ آیا طویل خلائی قیام اعصابی نظام (Nervous System) پر اس طرح کے اچانک اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026