غیر معمولی سرد موسم کے باعث آرٹیمس ٹو مشن کی آزمائش مؤخر
Web Desk
31 January 2026
واشنگٹن – امریکی خلائی ادارے ناسا نے غیر معمولی سرد موسم کے باعث آرٹیمس ٹو مشن کی لانچ مؤخر کر دی ہے، جو ناسا کے 50 برس کے عرصے میں چاند پر انسان بھیجنے کا پہلا مشن ہے۔
ناسا کے مطابق فلوریڈا میں آنے والی نایاب آرکٹک سرد لہر کی وجہ سے مشن کی لانچنگ شیڈول کے مطابق ممکن نہ رہا۔ اب عملے کے ساتھ پہلی انسانی چاند پرواز کی لانچنگ 8 فروری سے پہلے نہیں ہو سکے گی، جبکہ یہ تاریخ پہلے 6 فروری مقرر تھی۔
ناسا نے ہفتے کے روز 98 میٹر (322 فٹ) طویل اسپیس لانچ سسٹم (SLS) راکٹ کے فیولنگ ٹیسٹ کی تیاری مکمل کر رکھی تھی، تاہم نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت کی وجہ سے جمعرات کی رات تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔
ناسا کے اہلکاروں نے بتایا کہ اگر موسم سازگار رہا تو اب اہم ڈریس ریہرسل پیر کے روز کی جائے گی تاکہ مشن کی لانچنگ کی تیاری مکمل کی جا سکے۔
یہ مشن انسانیت کے لیے چاند کے ارد گرد تحقیقات اور مستقبل میں چاند پر طویل قیام کی تیاری کے حوالے سے اہم سنگ میل شمار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026