LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

نانا پاٹیکر غصے میں تقریب چھوڑ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل

Web Desk

22 January 2026

نئی دہلی: سینئر بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں تاخیر پر ناراض ہو کر تقریب چھوڑ کر چلے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شاہد کپور کی آنے والی فلم ’او رومیو‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران اس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہو گئی جب نانا پاٹیکر تقریب کے آغاز میں تاخیر پر برہم ہو گئے۔ ان کی اچانک روانگی نے ایونٹ میں موجود شرکاء اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق نانا پاٹیکر ٹریلر لانچ شروع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ایونٹ میں پہنچ چکے تھے، تاہم پروگرام کے آغاز میں مسلسل تاخیر کے باعث وہ مزید انتظار نہ کر سکے اور خاموشی سے تقریب سے روانہ ہو گئے۔ ایونٹ میں موجود دیگر مہمانوں اور فلم کی کاسٹ کو بھی طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔

اس معاملے پر فلم کے ہدایتکار وشال بھردواج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نانا پاٹیکر کے رویے پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر کے ساتھ ان کی دوستی 27 برس پرانی ہے، تاہم یہ ان کی پہلی پیشہ ورانہ شراکت داری ہے۔

وشال بھردواج کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا،
“مجھے ایک گھنٹہ انتظار کروایا گیا ہے، میں جا رہا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نانا پاٹیکر کی شخصیت کا حصہ ہے، اسی لیے کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔