نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنے والوں کو جواب
Web Desk
25 August 2026
پاکستان کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر اپنے وزن اور جسمانی ساخت سے متعلق چہ مگوئیوں پر ناقدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پیجز پر ان کے امید سے ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے جواب دیا۔ نیمل خاور کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد خواتین کے جسم میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں اور عمر، ہارمونز، ذہنی دباؤ اور طرزِ زندگی جیسے عوامل وزن پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی خاتون کی جسمانی ساخت یا وزن پر عام سطح پر تبصرے کرے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026