LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

نادراکا ’نشان پاکستان ‘ کے نام سے شناختی تصدیق کا جدید ترین نظام متعارف

Web Desk

10 February 2026

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی تصدیق کاعمل جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے “نشانِ پاکستان” کے نام سے ایک نیا آن لائن ویری فکیشن کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

اس سہولت کے ذریعے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ریگولیٹڈ نجی شعبہ بھی مستند اور محفوظ شناختی تصدیق کی خدمات حاصل کرسکے گا۔نئے نظام کے تحت رجسٹریشن، سبسکرپشن اور رسائی سے متعلق تمام مراحل ایک ہی ویب پورٹل پر مکمل کیے جا سکیں گے۔اس اقدام سے خاص طور پر بینکوں، ٹیلی کام کمپنیوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو بڑی سہولت ملے گی

نادراکی جانب سے یہ پیش رفت حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی سطح پر ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانا اور خدمات کی فراہمی کو تیز تر بنانا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق نیا پلیٹ فارم نہ صرف ویری فکیشن کے عمل کو مکمل ڈیجیٹل بنائے گا بلکہ اسے زیادہ محفوظ اور شفاف بھی بنائے گا۔“نشانِ پاکستان” کے نفاذ سے آن بورڈنگ کا عمل تیز ہوگا، قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری ممکن ہوگی اور ڈیٹا کے تحفظ کو مید یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔