LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

نادرا کا نیا شناختی کارڈ پاکستان میں تیار، درآمدی مائیکرو چِپ پر انحصار ختم

Web Desk

14 August 2026

قومی نادرا (NADRA) نے تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میں تیار کردہ بغیر چِپ کا نیا کیو آر (QR) کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ پولی کاربونیٹ میٹریئل پر تیار کیے گئے اس نئے کارڈ میں درآمدی مائیکرو چِپ کی جگہ زیادہ محفوظ اور تیز رفتار کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اجراء 14 اگست سے مرحلہ وار شروع کر دیا گیا ہے۔

نئے کارڈ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی تصدیق کسی بھی عام اسمارٹ فون کی مدد سے پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہو گی۔ کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی تمام بنیادی معلومات اور تصویر شامل ہو گی، جس سے بینکوں، پولیس، ٹیلی کام اور ہسپتالوں جیسے اداروں میں ڈیٹا کے اندراج کی غلطیوں کا خاتمہ ہو گا۔

نئے شناختی کارڈ کی نمایاں خصوصیات:

  • زبانیں: نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہو گا۔

  • مخصوص نشانات: خاندان نمبر، معذور افراد، سینئر سٹیزنز، اعضاء عطیہ کرنے والوں اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے مخصوص شناختی نشانات شامل ہیں۔

  • استعمال کی سہولت: مجاز اداروں کو آسان تصدیق کے لیے خصوصی سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔

نادرا کے مطابق جنوری 2027ء سے اس کیو آر کوڈ کارڈ کا دائرہ کار نائیکوپ (NICOP)، جووینائل کارڈز اور بعد ازاں پاکستان اوریجن کارڈز تک بڑھا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہریوں کے پاس پہلے سے موجود تمام شناختی کارڈز اپنی مقررہ تاریخِ میعاد (Expiry Date) تک بدستور کارآمد اور قابلِ قبول رہیں گے۔