خواتین کے تنگ لباس پر نادیہ خان کا بہروز سبزواری کو طنز
Web Desk
3 February 2026
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے لباس کے متعلق دیے گئے ماضی کے بیان پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کر کے توجہ حاصل کر لی۔
شو کے دوران اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے میں صبا قمر کے کردار اور لباس کی تعریف کی، جس پر نادیہ خان کے لباس کی بھی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ ملبوسات قدرے زیادہ فٹ ہونے چاہئیں۔
نادیہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسے چُست کپڑے بہروز سبزواری کو پسند نہیں، اس لیے انہوں نے احتیاط کی تاکہ کسی کو ناراضی نہ ہو۔ ان کا یہ طنزیہ تبصرہ دراصل بہروز سبزواری کے انٹرویو کی جانب اشارہ تھا، جس میں انہوں نے خواتین کے تنگ لباس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر نادیہ خان کے طنزیہ تبصرے نے صارفین کی دلچسپی حاصل کی اور دونوں فنکاروں کے بیانات پر بحث کو فروغ دیا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026