LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

نادیہ جمیل کو شاہ رخ خان کے ساتھ کون سی بلاک بسٹر فلم کی آفر ہوئی؟

Web Desk

10 March 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن Nadia Jamil نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم Veer-Zaara میں کام کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کی خاطر اس موقع کو قبول نہیں کیا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے بتایا کہ اس وقت فلم کے ہدایتکار Yash Chopra کے ساتھ ان کی بات چیت تقریباً مکمل ہو چکی تھی اور فلم میں ان کا کردار بھی تقریباً طے ہو چکا تھا۔

اداکارہ کے مطابق جب اس فلم کے حوالے سے بات چیت شروع ہوئی تو ان کی شادی ہو چکی تھی، تاہم جب فلم کی شوٹنگ کا وقت آیا تو ان کے بڑے بیٹے راقب کی پیدائش ہو چکی تھی اور وہ اس وقت صرف تین ماہ کا تھا۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ ان کے سسرال والوں نے انہیں بھرپور تعاون کی پیشکش کی اور ان کی والدہ بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے ان کے ساتھ جانے کو تیار تھیں، مگر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا نے انہیں کہا کہ وہ اس فیصلے سے اپنا کیریئر متاثر کر رہی ہیں، تاہم ان کے لیے ماں بننے کا تجربہ اور اپنے بچے کے ساتھ وقت گزارنا کیریئر سے زیادہ اہم تھا۔