LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب شرح سود برقرار رہے گی یا بڑھے گی؟ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی تیل کی بڑھتی قیمتیں عالمی امن کے لیے چھوٹی قربانی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک، 1,929 زخمی: اعداد و شمار جاری پاک افغان کشیدگی :چین متحرک، نمائندہ کابل روانہ ایران اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، ڈرون واقعے پر گفتگو ایران کی مسلح افواج نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کر لیا امریکا نے سعودی عرب میں سفارتکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کا حکم دے دیا خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی بچت کی وفاقی تجاویز پر اتفاق کر لیا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کردیا گیا

ایران کی صورتحال: مجلس وحدت مسلمین کا غزہ بورڈ آف پیس سے نکلنے اور امریکی سفارتخانے بند کرنے کا مطالبہ

Web Desk

2 March 2026

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارتخانوں کو بند کرنے اور سفیروں کو ملک بدر کرنے جبکہ غزہ بورڈ آف پیس سے فی الفور نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں رہبر معظم، ان کے اہل خانہ، ایرانی اعلیٰ عہدیداران اور ایک اسکول میں معصوم بچیوں کی شہادت پر ملک بھر میں پُرامن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تاہم ان ریلیوں کے دوران ریاستی طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں خصوصاً کراچی، گلگت، سکردو، اسلام آباد اور لاہور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران 36 عمائدین شہید، 205 افراد زخمی جبکہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ الزام عائد کیا گیا کہ خواتین کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ریاستی طاقت کا استعمال شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ ان کے خلاف۔ پُرامن مظاہرین پر فائرنگ اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین نے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بلاجواز گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ تنظیم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پیر کے روز سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا جائے اور پاکستان فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدگی اختیار کرے۔