LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
الجزائر کا اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی روس کے یوکرین کے صنعتی شہر پاولو ہراد پر حملے، 7 افراد ہلاک، 76 زخمی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، عبدالعزیز الوصل جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام

پاکستان نے پہلی ویکسین پالیسی تیارکرلی,مصطفیٰ کمال

Web Desk

9 February 2026


کراچی: مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری پورے شعبہ صحت کے لیے اہمیت رکھتی ہے اور 24 کروڑ لوگوں کے ملک کے لیے مقامی ویکسین تیاری ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر سال آبادی میں 60 لاکھ سے زیادہ اضافہ ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان خود سے ویکسین تیار کرے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا ہدف 2030 تک ویکسین کی درآمد یا بیرون ملک انحصار کو ختم کرنا ہے، لیکن ہمیں 2030 کا انتظار نہیں کرنا بلکہ اپنی استعداد اور ویکسین تیاری کی صلاحیت فوراً بڑھانی ہوگی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی کمی نہیں ہے، قومی ادارہ صحت جیسے مضبوط ادارے موجود ہیں، اور ویکسین کی تیاری یا خرید و فروخت کوئی منافع بخش کاروبار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے اچھے پارٹنرز کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے چین، سعودی عرب اور انڈونیشیا جیسے ممالک سے تعاون حاصل کیا ہے۔ ان کے مطابق سعودی عرب 10 سال سے ویکسین کی تیاری کے تجربے سے گزر رہا ہے، جس سے ہمارے لیے رہنمائی حاصل ہوگی۔