آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ
Web Desk
11 September 2026
واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے پینٹاگون میں نائن الیون حملوں کی سالانہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور وہ ایران کے خلاف اپنی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔
9/11 کے شہدا اور یادگاری تقریب سے اپنے خطاب میں امریکی وزیرِ دفاع نے سخت گیر موقف اختیار کرتے ہوئے خطے میں امریکی اثر و رسوخ اور ایران سے متعلق واشنگٹن کی پالیسیوں کو واضح کیا۔
پیٹ ہیگسیتھ کے اہم ترین بیانات کے نکات درج ذیل ہیں: انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی سمندری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ پر امریکی فورسز کا پورا کنٹرول قائم ہے اور ایران کے خلاف جنگ ہر صورت مکمل کی جائے گی۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایرانی حکومت گزشتہ نصف صدی (تقریباً 50 برسوں) سے امریکا کی بربادی اور خاتمے کی خواہاں رہی ہے، اور اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پیٹ ہیگسیتھ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے مخالفین اور دشمنوں کے خلاف جدوجہد کا یہ عمل کبھی ختم نہیں ہوا اور آج بھی اسی شدومد کے ساتھ جاری ہے، جبکہ برائی اور اس کے چہروں کے خلاف جنگ روزِ قیامت تک جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
11 September 2026
ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
11 September 2026
بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ
11 September 2026
وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم
11 September 2026
ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
11 September 2026
سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی
11 September 2026
ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام
11 September 2026
مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر
11 September 2026