LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم

Web Desk

11 September 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر معمولی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ کسی بھی علاقے میں روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

یہ ہدایات وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران دی گئیں۔ اجلاس کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی موجودہ صورتحال، طلب و رسد اور پیداوری بحران کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے بلاجواز اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔

 بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ خطے کی حالیہ خراب صورتحال اور آبنائے ہرمز میں بحری ترسیل میں درپیش مشکلات کے باعث ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (RLNG) کی آمد شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اچانک کمی واقع ہوئی اور لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی۔ وزیراعظم نے آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل کا فوری تدارک کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ دستیاب تمام متبادل وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کر کے بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ کسی بھی شہر، قصبے یا دیہات میں 2 گھنٹے سے زیادہ کی لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے۔ صارفین کی شکایات کا فوری اور شفاف حل یقینی بنانے کے لیے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs) کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان تمام شکایات ازالہ کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام کمیٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر باقاعدہ فعال کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔