این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
Web Desk
11 September 2026
اسلام آباد میں قائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں شدید عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وفاقی پولیس نے اپنے 23 افسران کو این سی سی آئی اے میں ڈیوٹی پر بھجوانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کی باقاعدہ فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے حکام کی جانب سے کیسز کی جانچ پڑتال اور آپریشنل امور میں پیش آنے والی مشکلات کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس سے فوری فیلڈ معاونت کی باضابطہ درخواست کی گئی تھی۔
وفاقی پولیس کے ذرائع کے مطابق افسران کو کیپٹل پٹرول، انویسٹی گیشن ونگ، خدمت مرکز، سیکیورٹی ڈویژن، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)، ون فائیو (15) اور اینٹی کار لفٹنگ سیل (ACLC) سے این سی سی آئی اے منتقل کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ احکامات کے تحت منتخب تمام 23 افسران کو 26 ستمبر کو این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایجنسی میں التوا کا شکار سائبر کرائم انویسٹی گیشنز کو تیز کیا جا سکے
متعلقہ عنوانات
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026