LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا

ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت

Web Desk

11 September 2026

تہران: ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے یمن میں حوثیوں کی حالیہ پیش قدمی اور پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو یمن کے بہادر عوام کی کامیابیوں پر بے حد خوشی ہے۔

ایرانی نائب صدر نے مشرقِ وسطیٰ کے علاقائی حکمرانوں اور رہنماؤں کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے تاکید کی کہ وہ عقل و دانش، بصیرت اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کریں اور غیر ملکی طاقتوں پر عدم انحصار اور بیرونی وابستگیوں سے آزادی اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو اسلام کے ایک پرچم تلے متحد ہو کر باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ ایرانی نائب صدر نے تجویز دی کہ ایک مضبوط اور مشترکہ اسلامی اقتصادی اور سیاسی بلاک کا قیام مسلم امہ کے بہترین مفاد میں ہے، جو غیر ملکی اثر و رسوخ کا خاتمہ کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ اسلامی اتحادی بلاک کے ساتھ ساتھ تمام پڑوسی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے، تعمیری اور دوستانہ تعلقات کا قیام اور ان کا استوار رہنا بھی ازحد ضروری ہے۔